وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے گرد لاہور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم18ویں روز میں داخل

ْمنشیات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کر کے رہیں گے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:14

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے گرد لاہور پولیس کی انسدادِ ..
لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون18ویں روز بھی جاری رہا۔لاہور پولیس نے کریک ڈائون کے دوران ابتک 409 منشیات فروش گرفتار کرکے 397مقدمات درج کئے ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نی96، کینٹ ڈویژن 85، سول لائن ڈویژن29، صدر ڈویژن103، اقبال ٹائون ڈویژن43جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی53ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ملزمان کے قبضہ سی116کلو877گرام چرس ،572گرام ہیروئن،62.5 گرام آئس، 580گرام نشہ آور کیپسول،09کلو600گرام بھنگ اور2876 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ منشیات کے مستقل خاتمے کے لئے لاہور پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

طلبا و طالبات کو نشے میں مبتلا کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنایا جا رہا ہے ۔

لاہور پولیس کا شہر بھر سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔منشیات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کر کے رہیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات بارے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پرانسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔