پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جاپانی سفیر

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:14

پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جاپانی سفیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) مارٹا وومن فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ مصطفی کمال فاروقی نے مقامی ہوٹل میں جاپان کے سفیر کونینوری ماٹسوڈا اور قونصل جنرل ٹوشیکازو آئیسومورا سے ملاقات کی اور فٹ بال اسپورٹس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مارٹا وومن فٹ بال کلب کے صدر رئیس خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں جاپان کے سفیر کونینوری (ماٹز) ماٹسوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اگر کولیفائڈ کوچز کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کو بہتر تربیت کی جائے تو یہ فٹ بال کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ قونصل جنرل جاپان ٹوشیکازو آئیسومورا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا اسپورٹس ہے۔

(جاری ہے)

مارٹا وومن فٹبال کلب کے سرپرست اعلیٰ مصطفی کمال فاروقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال اسپورٹس خواتین کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قبل ازیں رئیس خان نے ملاقات میں بتایا کہ مارٹا وومن فٹ بال کلب وومن ایمپائورمنٹ کے جذبے اور اسکول و کالج یونیورسٹی کی طالبات کے فٹ بال سے لگائو کے پیش نظر 2011 میں بنایا گیا تھا جو فٹ بال و دیگر اسپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے اورننس پروگرام، لیکچر، سیمینار اور فٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتا ہے۔ کلب کے صدر رئیس خان نے کہا کہ جلد ہی فٹ بال ٹورنامنٹ کا میگا ایومنٹ منعقد کیا جائیگا۔ اس موقع پر جاپان کے سفیر کو ایم ڈبلیو ایف سی کا سوینئر، بیچ اور فلیگ بھی پیش کیا گیا۔