کشمیر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران پتھرائو کے 306واقعات پیش آئے،رپورٹ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:46

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) بھارتی انگریزی ٹیلی ویژن چینل ’’سی این این۔ نیوز 18‘‘نے اپنی حکومت کے اس دعوے کہ پانچ اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر بالکل پر امن ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران وہاں پتھرائو کے 306واقعات پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپوٹ میں بھارتی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5اگست کے بعد سے پتھرائو کے واقعات میںبھارتی پیراملٹری کے 89اہلکاروں سمیت سو کے لگ بھگ فورسز اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت کے اس دعوے کو بھی غلط قرا ر دیا گیا کہ پانچ اگست کے بعد کشمیر میں کوئی گولی نہیں چلی اور نہ ہی کسی کو جان گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ4ستمبر کو پیلٹ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے گیارھویں جماعت کے طالب علم اسرار احمد خان کا بعد میں ہسپتال میں چل بسنے کا واقعہ حکومت کے دعووں کو فضول ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :