ایک اچھی قوم کیلئے دماغی صحت اچھی ہونا بھی ضرور ی ہے، صدر عارف علوی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:45

ایک اچھی قوم کیلئے دماغی صحت اچھی ہونا بھی ضرور ی ہے، صدر عارف علوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ایک اچھی قوم کیلئے دماغی صحت اچھی ہونا بھی ضرور ی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذہنی صحت کے عالمی دن پر صدر عارف علوی نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ دس اکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن پاکستان کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اچھی قوم کیلئے ضروری ہے کہ اس کی دماغی صحت اچھی ہو، یہ عالمی دن اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے یہ ارادہ کیا ہے کہ ذہنی صحت پر توجہ دی جائے، ڈپریشن کا شکار ہونے والے افراد میں یہ بیماری بہت سارے خاندانوں میں دماغی تنا سے نقصان پہنچاتی ہے۔