Live Updates

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی مظالم اور کشمیر کی آزادی کے حق میں پانچویں روز بھی لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور چناری میں بھارتی چوکیوں کے سامنے احتجاجی دھرنا

باغ سے 360فٹ لمبے لبریشن فرنٹ کے پرچم کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد دھرنا میں پہنچ گئی ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماچوہدری عبدالمجید،سابق مشیر حکومت عارف مغل ،سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر راجہ آفتاب احمد خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:59

.چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی مظالم اور کشمیر کی آزادی کے حق میں پانچویں روز بھی لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور چناری کے درمیان(چنوئیاں،بھرائیاں )کے مقام پر بھارتی چوکیوں کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رہا باغ سے 360فٹ لمبے لبریشن فرنٹ کے پرچم کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد دھرنا میں پہنچ گئی جمعرات کے روز جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماچوہدری عبدالمجید،سابق مشیر حکومت عارف مغل ،سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر راجہ آفتاب احمد خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپنے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب جاری ظلم و ستم پر پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے دھرنا میں جذباتی مناظر ہر آنکھ آشکبار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا احتجاجی دھرنا جاری رہا انتظامیہ نے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت چناری بازار اور گوجر بانڈی روڈ پر پولیس تعینات کردی لبریشن فرنٹ کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پانچ روز سے دھرنا میں موجود لوگ مبارک باد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں میں ان کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوںشرکاء صبر و تحمل کے ساتھ اور آرام کے ساتھ چلیں یہ ایک دن کی تحریک نہیں ہے اس کے لیے طویل جہدوجہد کرنا پڑے گی اگر ہمارے اندر غیرت ہے تو ہمیں اس تحریک کا ساتھ دینا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی طرف سے یقین دلانا چاہتا ہوںہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جہدوجہد میں ان کے ساتھ ہیںکشمیر میں جاری ظلم کو برداشت نہیں کر سکتا دن رات روتا رہتا ہوںابھی تک کشمیر کا کچھ نہیں ہوا اور نہ ہی مھجے کوئی امید ہے ہم تقسیم کشمیر نہیں چاہتے کشمیر کی تقسیم کسی صورت منظور نہیں ہیںمسلح افواج پاکستان سے درخواست کرتا ہوں اور انھیں واسطہ رسولﷺ اور شہداء کا دیتا ہوں کہ سوائے جنگ کے کوئی حل نہیں ہے پاک فوج ہمارا ساتھ دے ہم سب سے پہلے آزاد خطہ سے جائیں گے لبریشن فرنٹ کے کارکن حوصلہ نہ ہاریں ہم آپ کے ساتھ ہیںاور ہم کشمیر میں رائے شماری تک چین نہیں رہیں گے کوئی بھی کشمیری پاکستان کے خلاف نہیں ہے سرد موسم میں اپ جس طرح ہمت کے ساتھ بیٹھے ہیں اپنے قائدین کا ساتھ نہ چھوڑنا کامیابی آپکی ہو گیاامریکی صدر کی باتوں کو نہیں مانتے سب جھوٹ ،فراڈ اور بے ایمانی ہے ہم اس کی باتوں کو نہیں مانتے عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صرف نعرے اور تقریریں کرتے ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ ہم اس منحوس خونی لکیر کو جلد روند کر ان کے پاس پہنچیں گے میں کوشش کر رہا آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو اکھٹا کر کے مشترکہ جہدو جہد کریں پاکستان کے خلاف کوئی نہیں ہے ہم پاکستان کو حرم شریف کے بعد مقدس سمجھتے ہیں حکومت آزاد کشمیر لبریشن فرنٹ کے پر امن مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے لبریشن فرنٹ کو پر امن احتجاج کرنے دے تانکہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم دنیا کے سامنے بے بقاب ہوتا رہے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی،ترجمان رفیق ڈار،ساجد صدیقی اور دیگرنے کہا کہ ہمارا احتجاجی دھرنا پر امن ہے اگر حکومت اور انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کر نے کی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے پہلے حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر چکوٹھی روڈ کھول دے تانکہ عام عوام کی بھی پریشانیاں کم ہوں اور ہم بھی سیز فائر لائن کراس کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے سرینگر پہنچ پائیں کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ہمارے مذاکرات اقوام متحدہ کے نمائندوں سے ہی ہوں گے ہم ان کے سامنے ہی اپنا مطالبہ رکھیں گے آزاد کشمیر بھر اور باالخصوص ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا،چکار،چناری،گوجر بانڈی اور گردونواح کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو روزانہ بڑی تعداد میں دھر نا میں شرکت کر کے مظلوم کشمیری عوام کی آواز بن رہے ہیںبعض لوگوں کی طرف سے ہمارے دھرنے کے حوالہ سے سازشیں بھی چل رہی ہیں لیکن ہم انکی سازشوں ں سے گھبرانے والے نہیں ہیںہم ان شاء اللہ آخری دم تک ڈٹ کر رہیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات