کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کنولہ کاشت کریں،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:09

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسان اگر تیل دار اجناس محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کاشت کریں تو نہ صرف ملک کا قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی اقتصادی صور ت حال کی جانب ایک مثبت قدم ہو گا، تیل دار اجناس کی کاشت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نی/2L 47 میں فارمرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کنولہ کاشت کریں کم خرچ میں زیادہ منافع کمائیں۔ ا س موقع پر زراعت آفیسر اعجاز احمد ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت محمد ریاض انجم ،فراز ڈیوس نے کنولہ کی کاشت کے سلسلہ میں زمین کی تیاری ،کنولہ کا کاشت ،بیج کے انتخاب،جڑی بوٹیوں کے تلف کرنے کے طریقہ کار،کھادوں اور زرعی ادویات کے استعمال ،فصل کی آب پاشی اور برداشت سے متعلق آگاہی دی ۔

متعلقہ عنوان :