سانگھڑ،محرم الحرام کی طرح چہلم امام حسین کے موقع پرسیکورٹی کے ا نتظا مات مکمل ہیں ،ڈ پٹی کمشنر نثار میمن

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:25

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) محرم الحرام کی طرح چہلم امام حسین کے موقع پرسیکورٹی کے ا نتظا مات سخت کرنے کے علاوہ دیگرانتظامات بھی مکمل ہیں علماء کرام نے جس طرح عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ کے سا تھ تعاون کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈ پٹی کمشنر نثار میمن کی سربراہی میں ڈی سی آفس کی میٹنگ حال میں چہلم امام حسین کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نثار میمن کی سربراہی میں ہوا جس میں ایس ایس سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کرنل رینجرز سمیت ضلع بھر کے محکمہ ریونیو کے افسران بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ ضلع بھر کے علماء کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نثار میمن کا کہنا تھا کہ یوم شہداء کربلا کے حوالے سے پورے ضلع کے علماء کرام نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا تھا جس پر انتظامیہ علماء کا شکرگزار ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھرکے محکمہ ریونیو کے افسران و بلدیاتی نمائندں کو ہدیایت جاری کردوی ہیں کہ وہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کی صفائی لائٹ و دیگر سہوبلتوں کو یقینی بنائیںان کا کہنا تھا کہ آپ ایسے کسی بھی علماء کو اپنی مجالس میں نہ بلوائیں جن پر پاپندی ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی علماء کے خلاف پاپندی غلط ہے اس کی انکوائری کے لئے آپ درخواست دے سکتے ہیں جس کی ہم انکوائری کروائیں گے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ پورے ضلع کی پولیس کے علاوہ رینجزز بھی ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لئے تعینات ہوگی انھوں نے کہا ٹنڈوآد م اورشہدادپور کے علماء کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

#