(ن) لیگ نےسی ای سی اجلاس اورکیپٹن صفدرسے متعلق خبریں مسترد کردیں

کیپٹن صفدرکیخلاف کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست ہے، پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:17

(ن) لیگ نےسی ای سی اجلاس اورکیپٹن صفدرسے متعلق خبریں مسترد کردیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے، پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ ”من گھڑت خبریں“ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا۔

پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے
۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں ۔

بتاچکے ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے۔ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سخت نوٹس لیا ہے
۔ واضح رہے نجی ٹی وی پر خبر چلائی گئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کیپٹن(ر) صفدر کے بیانات پر برہم ہوگئے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے کیپٹن ر صفدر کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔

شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی صدرشہبازشریف اورمتعدد رہنماء کیپٹن(ر)محمد صفدرکے بیانات پربھی برہمی کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کیپٹن(ر) صفدرکے بیانات پر2 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ شہبازشریف نے خواجہ محمد آصف کوفون کرکے کمیٹی کی سربراہی سونپ دی۔ دو رکنی کمیٹی میں احسن اقبال کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینیٹرجنرل ر عبدالقیوم نے نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران بتایا کہ کیپٹن ر صفدر کی اپنی رائے ہے۔

وہ پارٹی کے ممبرہیں،لیکن ان کا وہ نقطہ نظرپارٹی کا آفیشل نقطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ پارٹی میں سب کو رائے کا حق دیا جاتا ہے۔کل کی میٹنگ میں ہم سب نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت ڈلیور نہیں کرسکتی ، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ ہیں۔احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان اپنے طور پر کیا ہے، یہ اے پی سی کا فیصلہ نہیں ہے۔

ن لیگ بڑی جماعت ہے وہ لیڈرول کرے گی۔ہماری مکمل تیار ی نہیں ہے۔ لیکن ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہبازشریف نے دو گھنٹے کی تقریر نہیں کی۔ ان کو کمر کا درد ہے وہ میٹنگ کے دوران کبھی اٹھتے اور کبھی بیٹھ جاتے تھے۔ شہبازشریف نے میٹنگ میں واضح کیا کہ نوازشریف کیلئے عزت ہے۔میں ان کے ساتھ ہوں۔میں ہر موقعے پر میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہا، آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، لیکن ماضی میں ہم سے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں ہمیں ان غلطیوں سے بھی سیکھنا ہے۔

شہبازشریف اپنے والد کی طرح نوازشریف کی عزت کرتے ہیں۔نوازشریف بین الاقوامی سطح کے لیڈر ہیں۔ ان کے لیگل کیسز چلتے رہیں گے۔ لیکن سیاست میں پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ووٹرز بھی ان کا ہے۔نوازشریف کمر کے درد کی وجہ سے نوازشریف سے ملنے نہیں گئے وہ جائیں گے اور پوری رپورٹ پیش کریں گے۔