جھلسنے والے واقعات کی روک تھام کیلئے اختیاطی تدابیر کے حوالے سے تربیت دی جائے،پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہر

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) برن اینڈ پلاسٹک سینٹر حیات آباد کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ہے کہ سردیوں میں اتشزدگی کے واقعات کے روک تھام کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت پر زور دیا ہے کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور صوبے کا مختلف اضلاع میں برن سینٹرز قائم کرنے کیلئے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ تاکہ صوبے میں آگ میں جھلسنے والے افراد کا علاج معالجہ جدید طریقے سے ہو حیات آباد میں بر سینٹر اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر صوبے کا واحد برن سینٹر ہے جہاں ایک سال سے ہزاروں لوگوں کا مفت علاج جدید طرز پر کیا جا رہا ہیں ان خیالات کا اظہارپروفیسر محمد طاہر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جون 2018مین برن اینڈ پلاسٹک سینٹر حیات آباد کا افتتاح ہوا جو 120کینال پر پھیلا ہوا ہے اور 120بیڈز پر مشتمل ہے جہاں دس ماہ میں 5ہزار تک مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹر میں پچاس بیڈ ایمرجنسی کیسز کے مریضوں کیلئے ،دس بیڈز پلاسٹک سرجری کیلئے ،پانچ بیڈز ٹراماکسیز کیلئے اور 60 بیڈزمختلف کینسر کی بیماری میں جسم کا کوئی بھی حصہ ضائع ہونے کیلئے مختص ہے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک جھلسے ہوئے مریض کے علاج پر اٹھ لاکھ پاونڈ خرچہ آتا ہے جبکہ ہم اس سے بہت کم پیسوں میں علاج کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ جھلسنے کے واقعات عوام میں اگاہی نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہے جسمیںفیکٹریوں ،سکولوں ،گھروں اور دیگر جگہیں جہاں لوگوں کو اگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے اتشزدگی کے واقعات سے بچا جا سکے جبکہ بیرونی ممالک میں ٹرام سینٹرز بند ہونے لگے کیونکہ وہاں کی عوام میں اس حوالے سے شعور اجگار ہو چکا ہے ۔

انہوںنے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں جھلسنے والے واقعات کی روک تھام کیلئے اختیاطی تدابیر کے حوالے سے تربیت دی جائے خصوصا سردیوں میں جب اتشزدگی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ برن سینٹر کو صوبے میں مزید فعال کرنے کیلئے مختلف اضلاع میں برن سینٹر قائم کئے جائے جو صوبے کے عوام کیلئے نعمت ہوگی ۔