شہباز شریف مریم نواز کی غلامی نہیں کر سکتے

شہباز شریف کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات اچانک منسوخ کرنے کی پیچھے اہم وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 اکتوبر 2019 11:23

شہباز شریف مریم نواز کی غلامی نہیں کر سکتے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2019ء) گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےاپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے سے انکار کیا تھا،شہباز شریف نے کہا تھا کہ میری کمر میں درد ہے جس کے باعث ملاقات نہیں کر سکتا۔تاہم سیاسی مبصرین نے اس حوالے سے مخلتف آراء کا اظہار کیا ہے۔ معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز کی غلامی نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔شہباز شریف کی کمر میں درد ہے اور پرانا ہے لیکن اتنا بھی کرم درد نہیں ہے جتنا وہ ظاہر کر رہے ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بیک ڈور رابطے ہیں جو ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔دوسرا شہباز شریف مریم نواز کی غلامی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اور تیسرا ان کا شمار گڈ کاپ میں ہوتا ہے اور وہ سافٹ امیج رکھتے ہیں۔

جب کہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ انکی رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انہیں جو حکم دیں گے وہی انکا فیصلہ ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن نواز شریف سے اختلافات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، نواز شریف سے بغاوت کرکےمنصب لوں تومیری اولاد قبرمیں بھی معاف نہیں کرے گی۔

شہباز شریف نے اجلاس کے دوران مزید دعویٰ کیا کہ انہیں چار بار وزیرِاعظم بننے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا مِس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی۔