سانحہ کارساز کراچی کے مرحومین کی 12ویں برسی 18اکتوبرکو منائی جائے گی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 13:02

سانحہ کارساز کراچی کے مرحومین کی 12ویں برسی 18اکتوبرکو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) سانحہ کارساز کراچی کے مرحومین کی12ویں برسی18اکتوبرکو منائی جائے گی18اکتوبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے میں ہونیو الے بم دھماکوں میں149کارکن جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں قرآن خوانی ،سیمینارزاور اجتماعی دعا کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

18اکتوبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر شاہراہ فیصل کراچی کارساز پر بد ترین دہشت گردی ہوئی دو بم دھماکوں میں پیپلزپارٹی کے 165 سے زائدکارکن جاں بحق اور 400سے زائد زخمی ہوئے تھے۔سانحہ کار ساز میں جاں بحق پارٹی کارکنوں کی دسویں برسی پر شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس سلسلے میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ان تقاریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور سانحہ کارساز کے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔