انسداد دہشتگری عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 13:31

انسداد دہشتگری عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین گواہان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگری عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا ۔ جمعہ کو انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت برطانوی حکومت سے حاصل کیے گئے شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران فاروق قتل کی ویڈیو فوٹیج، آلہ قتل، فورانزک رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہاکہ ضمنی چالان کے مطابق 23 گواہان بیان قلمبند کروانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تین گواہان ذاتی حیثیت میں جبکہ 20 گواہان ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروائیں گے۔عدالت نے تین گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلئے ۔ عدالت نین کہاکہ میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے تین افسران 6 نومبر کو عدالت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کروائیں۔کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔