Live Updates

کشمیر، فلسطین اور مشر ق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرمسلم ممالک کا سربراہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، حافظ طاہر اشرفی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 13:33

کشمیر، فلسطین اور مشر ق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرمسلم ممالک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر ، فلسطین اور مشر ق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرمسلم ممالک کے سربرا ہوںکا اجلاس فوری بلایا جائے، وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عالم اسلام کی موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جمعہ جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال اور اٴْمت مسلمہ کے باہمی اختلافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام ۔ ترکی صورتحال پر جلد ازجلد مسلم ممالک کو اقدامات اٴْٹھانے چاہئیں اور عرب ممالک کے تحفظات پر ترک قیادت کو غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

طاہر اشرفی نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان عالم اسلام کی موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ اٴْمت مسلمہ کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات سے مسلم ممالک کمزور ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ترکی ایران کے درمیان اختلافات سے فلسطین کا مسئلہ کمزور ہوا ہے، سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں نے اٴْمت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی ہے، اگر اٴْمت مسلمہ متحد ہوتی تو آج کشمیر ،فلسطین سمیت تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے، گذشتہ دو ماہ کے دوران مسلم ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل کا حل فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کا عملی حل مسلم قائدین کے غور وفکر اور عملی اقدامات سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر پاکستان علماء کونسل اسلامی ممالک کے علماء ، قائدین سے رابطے میں ہے اورکونسل کا وفد مصر سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کا دورہ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات