سرگودھا میں 28 سالہ شادی شدہ دوسیزہ کی موت معمہ بن گئی جس کے سسرال نے خودکشی اور میکے نے قتل قرار دے دیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں 28 سالہ شادی شدہ دوسیزہ کی موت معمہ بن گئی جس کے سسرال نے خودکشی اور میکے نے قتل قرار دے دیا۔پولیس نے کارروائی پوسٹمارٹم کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ میانی کے گاوں گھگیاٹ میں نوید نامی شخص کی بیوی بشری بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جو جانبر نہ ہو سکی تو دوشیزہ کے بھائی محمد بشیر نے سسرال پر الزام لگایا کہ میری بہن بشری بی بی کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے جبکہ سسرال والوں نے موقف اختیار کیا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

پولیس تھانہ میانی نے محمد بشیر کی مدعیت میں دوشیزہ کی نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی جس کی رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں آئے گی۔