اکتوبر کے موقع پردن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا
مرکزی تقریب نیوسول سیکرٹریٹ چھتر گرائونڈمیں منعقد ہوگی ‘آزاد کشمیر پولیس حسب سابق یوم تاسیس پریڈ کا انعقاد کرے گی
جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:59
(جاری ہے)
سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹریز میں طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے جبکہ آزادکشمیر یونیورسٹی یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی سیمینار بھی منعقد کرے گی جس میں آزاد کشمیر بھر کی سیاسی قیادت اور ترکی کے سفیر شرکت کریں گے ۔
آزادکشمیر کے 72ویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرپرسن قومی تقریبا ت کمیٹی محترمہ نورین عارف کا کہنا تھا کہ امسال یوم تاسیس کی تقاریب مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائی جائیں گی ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پر قومی یکجہتی کے ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24 ، 27اکتوبراور 6نومبر کی تقریبات کی براہ راست کوریج کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہو سکے ۔آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے ہم نے اس عظمت کی قدر کرنی ہے ۔ ریاست کی آزادی کیلئے ہمارے اسلاف نے بہت قربانیاں دی ہیں اور آج ہم سب اس ریاست کی وجہ سے ہیں۔یوم تاسیس کی تقاریب میں تمام مکاتب فکر کو شریک کیا جائے۔اجلاس میں 27اکتوبر کو بھارت کی جانب سے فوجیں مقبوضہ وادی میں داخل کرنے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس دن کی مناسبت سے جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اولڈ سیکرٹریٹ کے احاطہ میں ایک بڑا حتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد سجاد نے یوم سیاہ کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ احتجاجی جلسہ کی صدارت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کرینگے۔ احتجاجی جلسہ میں وزرائے کرام ، ایم ایل اے صاحبان کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زعما کرام، سیکرٹری صاحبان حکومت ،سربراہان محکمہ جات،وکلاء اور سرکاری ملازمین سمیت سول سوسائٹی شریک ہوگی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے و جلوس کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مقامی ایم ایل اے صاحبان ،مقامی سیاسی رہنما شرکت کرینگے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.