چوہدری شوگر ملز کیس ،شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتاری

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:04

چوہدری شوگر ملز کیس ،شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتار ی کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز ، مریم نواز اوریوسف عباس کو گرفتار کیا گیا اور تینوں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب کی جانب سے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھی باضابطہ گرفتار کر لیا گیا جو شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتاری ہے ۔