ڈپٹی کمشنر گلگت کا جلال آباد گورنمنٹ بوائز، گزلز ہائی سکول کا دورہ، طلبہ کے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر اظہار برہمی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے جلال آباد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گزلز ہائی سکول کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈی سی گلگت کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنردنیور، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت اور دیگر افسران بھی تھے۔ ڈی سی گلگت نے جلال آباد ہائی سکول کے دورہ کے دوران پرائمری کلاسز کے طلبہ کے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو جلداز جلد کلاسز تعمیر کرنے کی ہد ایت دی۔

ڈی سی گلگت نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کا موسم شروع ہو رہا ہے اس لیے سکول کے قریب ترین کو ئی عمارت کرائے پر لی جائے اور بچوں کو وہاں منتقل کیا جائے تاکہ بچوں کو سردیوں میں کوئی بھی مسئلہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی دنیور نے سکول کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی گلگت کو بریفنگ بھی دی۔ بعدازاں ڈی سی گلگت نے گزلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔

ڈی سی گلگت نے گزلز ہائی سکول میں زیر تعمیر عمارت کئی سالوں سے زیر التوا ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ یہ آپ کا اپنا علاقہ ہے اور یہاں کے بچے آپ کا مستقبل ہیں لہذا کام کو پوری ایمانداری کے ساتھ کریں۔ ڈی سی گلگت نے دونوں سکولوں کے تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی گلگت نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سکولوں کے لیے کرائے پر لی جانے والی عمارتوں کا کرایہ محکمہ تعلیم ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :