مظفرآباد ،حلقہ ایل اے 3میرپو ر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ10 اکتوبر مقرر

جمعہ 11 اکتوبر 2019 17:26

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے ۔3میرپو رکے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ10 اکتوبر مقرر کردی۔ جاری شدہ الیکشن شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی کی داخل کروانے کی آخری تاریخ 21-10-2019مقرر ہے۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی (الیکشنز) آرڈیننس 1970کی دفعہ 47-Aکی رو سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواران کے لیے لازم ہے کہ وہ ریٹرئنگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے قبل اپنے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں ۔

لہٰذا متذکرہ بالا حلقہ کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے جملہ امیدواران کو بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ریٹرئنگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے قبل اسٹامپ پیپرپر اپنے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیل سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے پاس ان کے دفتر واقع بلاک نمبر 06(گرائونڈ فلور) سول سیکرٹریٹ چھتر دومیل مظفرآباد میں جمع کروا کر رسید حاصل کر لیں تاکہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کرواتے وقت یہ رسید بھی کاغذات کے ساتھ شامل کر کے پیش کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اثاثہ جات کی تفصیل کا نمونہ الیکشن کمیشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔