سرکاری محکموں میں ڈیجیٹلایزیشن اور جدید آئی ٹی منصوبے متعارف کرواے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت و تعلیم سمیت محکمہ مال اور دیگر محکموں کو پیپر فری بنا کر فعال انداز سے چلایا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:49

سرکاری محکموں میں ڈیجیٹلایزیشن اور جدید آئی ٹی منصوبے متعارف کرواے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کا دورہ جہلم ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلع بھر کے افسران کے ہمراہ مختلف نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ محمد عاطف، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر گوندل، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم کے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹلایزیشن اور جدید آئی ٹی منصوبے متعارف کرواے جا رہے ہیں ، پی آئی ٹی بی پنجاب کی مدد سے ضلع بھر میں اجلاس منعقد کرنے کے لئے تحصیل سطح پر ویڈیو لنک کانفرنس متعارف کروا کر سرکاری دفتر میں عوامی مقصد کے کاموں میں تیزی لائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے اجلاس میں بتایا ہے کہ محکمہ صحت و تعلیم سمیت محکمہ مال اور دیگر محکموں کو پیپر فری بنا کر فعال انداز سے چلایا جائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت آفس آٹومیشن، ویڈیو کانفرنس، آئی ٹی انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے جس کی تہمینہ لاگت 20 ملین روپے ہوگی۔ اجلاس میں مختلف زیر غور پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں سیالکوٹ، جہلم تا راولپنڈی موٹروے ، ہاؤسنگ کالونیاں، شہر کی ساخت میں ثقافتی تزئین و آرائش، جہلم میں دریا کے کنارے تھیم واٹر پارک، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، 100 کنال اراضی پر شہرے خاموشاں قبرستان کی تعمیر، الطاف پارک کی بحالی، الطاف پارک میں اوپن ایئر سنیما ہال، تھیٹر ہال، بچوں کے لئے جھولے ، جدید ویڈیو گیمز، نوجوانوں کے جمنازیم، عوام کی سیر و تفریح کے لئے واکنگ اور جاگنگ ٹریک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔