ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو نہ پا سکی ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:50

ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو نہ پا سکی ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو نہ پا سکی ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے جہلم کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق حکومتوں کے ہر دور میں بلدیہ ملازمین ڈینگی سپرے ہوتا تھا جس کی وجہ سے شہری اس مریض سے محفوظ رہتے تھے مگر جیسے ہی تبدیلی سر کار کی حکومت آئی تو ڈینگی سپرے ختم کر دیا گیا یاد رہے کہ جہلم میں ابھی تک ڈینگی سپرے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کا رش ہوتا ہے اور ہسپتال انتظامیہ فوراً ہی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیتی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جہلم کے عوامی ، سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ جہلم میں فوری طور پر ڈینگی سپرے کروایا جائے تا کہ عوام کو اس مر ض سے نجات مل سکے ۔