سردیوں کے آغاز سے قبل ہی محکمہ سوئی گیس کا شعبہ بلنگ بپھر گیا، غریب سوئپر کو 11 ہزار 330 روپے کا بل بھیج دیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) سردیوں کے آغاز سے قبل ہی محکمہ سوئی گیس کا شعبہ بلنگ بپھر گیا، غریب سوئپر کو 11 ہزار 330 روپے کا بل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

سوئپر نوید نے کہاکہ ہرماہ 230 روپے یا ڈھائی سو بل آتا تھا،ابھی تو سردی بھی نہیں شروع ہو ئی۔ نوید نے کہاکہ تنخواہ 12 ہزار ہے گھر کے اخراجات پورے کروں یا بل دوں۔ انہوںنے کہاکہ سوئی گیس شعبہ ریڈنگ اور بلنگ کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوں۔

متعلقہ عنوان :