بابا سردار حیدر زمان کی برسی 24 اکتوبر کو آبائی گائوں دیوال منال میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 12:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردار حیدر زمان کی برسی 24 اکتوبر کو آبائی گائوں دیوال منال میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ پروگرام صبح 10 بجے مرحوم بابا جی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور 11 بجے دعا سے ہو گا جس میں ملک بھر سے بابا حیدر زمان سے عقیدت رکھنے والے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جو لوگ 24 اکتوبر 2019ء کو پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے ان سے التما ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کر کے بابا سردار حیدر زمان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں۔ برسی کے حوالہ سے ایک میٹنگ سرپرست اعلیٰ تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان سلطان العارفین خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سردار گوہر زمان خان، سردار جاوید خان، سردار سہراب خان، سردار غلام محمد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں برسی کے حوالہ سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔