Live Updates

مولوی امن خراب کرنے کے لیے نکل آتے ہیں

ہمیں ہر جمعے کو ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے،کبھی مولانا فضل الرحمن اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 اکتوبر 2019 13:17

مولوی امن خراب کرنے کے لیے نکل آتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر جمعے کو ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے۔کبھی مولانا فضل الرحمن اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بائیوی اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک طبقہ ملک کو پیچھے لے کر جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کے بچے چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمنٰ کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضع ہے احتجاج سیاسی حق ہے اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو آحتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، حکومت مذاکرات بھی کرےگی،ہاں مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا.جب کہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ٹیکنا لوجی کا روبارکو بدل کر آگے لے جا تی ہے آئل اور گیس کی فیلڈ میں جا پا نی ٹیکنا لو جی کو خوش آمدید کہتے ہیں جا پا نی ٹیکنالو جی کے آنے سے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھلے گی مو جودہ حکو مت نے امپو رٹ بزنس میں نئی رائیں کھولیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کر والیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کا فی ہیں ہم نے پہلے بھی تما م اپو زیشن کو ہرایا آئندہ بھی پی ٹی آئی ان کو شکست دیے گی تما م اپو زیشن جمع بھی ہو جا ئے پھر بھی وہ صفر ہی رہے گی کیو نکہ صفر جمع صفر صفر ہی ہو تا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ تھا کہ نیب سے بارگین کر لیں نیب کو پیسے دیں دے اور اپنے ابو لے لیں ایسے نہیں ہو گا کہ کچھ دیں بھی نا اور ابو بھی مل جا ئیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات