آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ،شمالی علاقہ جات میں سرد اور خشک رہے گا

بلوچستان و کشمیر کے کچھ اضلاع میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 13:44

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ،شمالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورانملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد و خشک رہنے اور بلوچستان و کشمیر کے کچھ اضلاع میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا ہے۔