رکنی قومی ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ آئندہ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 16:39

رکنی قومی ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ آئندہ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائیگی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں،چمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح،ا حمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے،قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کویت روانہ ہوگی۔