مجھے صفائی چاہیے، سوئپر بھرتی کرنا ایس ایس ڈبلیو ایم اے کا کام ہے، وزیراعلی سندھ

ہم مہینے کی مہم کے آخری ہفتے میں جارہے ہیں، چاہتا ہوں اس مہینے کے اختتام تک صفائی کا کام برقرار رہے،سید مراد علی شاہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:03

مجھے صفائی چاہیے، سوئپر بھرتی کرنا ایس ایس ڈبلیو ایم اے کا کام ہے، وزیراعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے کے ملبہ کی ریگولرائزیشن کے اقدامات کررہے ہیں، قانونی تعمیرات کا ملبہ اٹھانے تعمیر کرنے والے کی ذمہ داری ہے۔شہر قائد میں صفائی مہم سے متعلق ہفتہ کووزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی کمشنرجنوبی نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کے پاس صفائی کا اسٹاف نہیں ہے اور تین ہزار ڈسٹ بن کی ضلع جنوبی میں قلت ہے۔

وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی ایس سے 25 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے، محمودآباد کی جی ٹی ایس سے کچرا اٹھالیا ہے اب اس کو بند کررہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 6 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 2362 صفائی کا عملہ برخاست کیا جاچکا ہے صرف 100 ورکر کام کررہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ ہم مہینے کی مہم کے آخری ہفتے میں جارہے ہیں، چاہتا ہوں اس مہینے کے اختتام تک صفائی کا کام برقرار رہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے صفائی چاہیے، سوئپربھرتی کرنا ایس ایس ڈبلیو ایم اے کا کام ہے اگر چینی کام نہیں کررہے توایکشن لیں، مجھے صفائی نظرآنی چاہیے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات ہرصورت بند کی جائیں اور قانونی تعمیرات کا ملبہ تعمیر کرنیوالا خود اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :