جمیل سومرو کی انتخابی مہم پر ہونے والے تمام اخراجات ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سے کیے جارہے ہیں،نصرت سحر عباسی

ایکسائز ڈپارٹمنٹ لاڑکانہ کے دفاتر سے زرداری لیگ کے جھنڈے ملنے کے بعد مکیش کمار اپنی چوری چھپانے کوشش کررہے ہیں،نند کمار،وریافقیر

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:03

جمیل سومرو کی انتخابی مہم پر ہونے والے تمام اخراجات ایکسائیز ڈپارٹمنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی نندکمار کوگلانی وریام فقیر علی غلام نظامانی اور دیگر نے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ لاڑکانہ کے دفاتر سے زرداری لیگ کے جھنڈے اور بینرز ملنے کے بعد ایکسائز کے کرپٹ اور ڈرامہ باز منسٹر مکیش کمار چاولہ اپنی چوری چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں یہ سب کچھ اسی کے حکم پر ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکیش کمار چاولہ اپنی وزارت پکی کرنے کے لیے ایسی حرکات ماضی میں بھی استعمال کرتے آئے ہیں ۔جمیل سومرو کی انتخابی مہم پر ہونے والے تمام اخراجات ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سے کیے جارہے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ مکیش کمار چاولہ الیکشن پر اثر انداز ہورہا ہے اس لیے ان کو فوری طور پر وزارت اور ایم پی اے سے ہٹایا جائے تاکہ لاڑکانہ کے پی ایس 11 میں ہونے والے ضمنی انتخابات شفاف ہوسکیں انہون نے مزید کہا کہ زرداری لیگ چاہے جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرے جس طرح پہلے لاڑکانہ کی عوام نے 12ہزار کی لیڈ سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کو کامیاب کروایا تھا اسی طرح سے اب بھی معظم علی عباسی کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرکے لاڑکانہ کے تباھی و بربادی کا بدلہ لے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اربوں رپئے ہڑپ کرنے والوں سے لاڑکانہ کی عوام چن چن کر بدلہ لے گی انہوں نے کہا لاڑکانہ کی عوام ان سے پوچھنا چاہتی ہے 12سال سے لگاتار حکومت میں ہونے کہ باوجود لاڑکانہ کھنڈرات کیوں بنا ہوا ہے سالانہ اربوں رپئے کہا اور کس کے جیبوں میں چلے گئے۔چند مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کی حمایت سے زرداری لیگ کبھی کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کہ عوام سے ووٹ مانگنے والی زرداری لیگ ان ان رہنمائوں کو ڈوب مرنا چاہیے کہ آج بھی لاڑکانہ کے نوجوانوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ نہ ملنے پر رینجرز ان کا علاج کروارہی ہے کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کے باعث بچہ مان کی گود میں تڑپ تڑپ کر مرجاتا ہے تو عوام ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ دے تو کیوں دے۔