خانیوال، خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

ہفتہ اکتوبر 17:11

خانیوال، خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ضلع خانیوال میں انتہائی خطرناک ڈکیت گرفتار اور لاکھوں مالیت کا مال برآمد۔ تفصیل کے مطابق ہائی وے پر اور گھروں میں مسلح افراد داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عمرسعید ملکڈی پی او خانیوال نیایس ڈی پی او سرکل کبیروالہایس ایچ او عبدالحکیم کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیجنہوں نے گینگ کا سرغنہ صابر عرف مٹھو ڈکیت کا ساتھی شاہد ولد طالب جان نیازی کو گرفتار کر لیا، انٹیروگیشن پر اپنے ٹیم ممبر واجد عرف واجی،سجادعرف پپو، قیصر عرف قیصری کے نام بتائے ڈکیتی اور گھروں سے لوٹا ہوا مال برآمد کروایا، جس میں سگریٹ صرف صابن دالیں چاول گھی بسکٹ وغیرہ اور ایک عدد موٹر سائیکل مالیت 60000 روپے دو عدد موبائل فون زیورات مالیت 125000روپے برآمدگی اسلحہ میں پمپ ایکشن ریپیٹر 12 بور پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :