پاکستان مخالف نعروں، جلا گھیرا اور دہشتگردی کے مقدمات میں مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند

22 اگست تقریر والے روز میں موقع پر موجود تھا۔ الطاف حسین نے تقریر میں ڈاکٹر فاروق ستار کو گالیاں دیں، عامر خان نے کارکنوں کو اکسایا،عبدالغفار سندھو رابطہ کمیٹی ہوش کے ناخن لے، سینئر کارکنان حق اور سچ کی خاطر جو ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس آنا چاہیں انھیں آنے دیں،شاہد پاشا کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) نسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پاکستان مخالف نعروں، جلا گھیرا اور دہشتگردی کے مقدمات میں مدعی مقدمہ عبدالغفار سندھو کا بیان قلمبند کرلیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا بیان پر جرح کرینگے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پاکستان مخالف نعروں، جلا گھیرا اور دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ عبدالغفار سندھو بھی عدالت کے روبرو پیش ہوا۔ مدعی مقدمہ عبدالغفار سندھو نے بیان عدالت میں قلمبند کرایا۔ مدعی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 22 اگست تقریر والے روز میں موقع پر موجود تھا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے تقریر میں ڈاکٹر فاروق ستار کو گالیاں دیں۔

اسکے بعد عامر خان نے تقریر کر کے کارکنوں کو اکسایا۔ کمرہ عدالت میں موجود پارٹی رہنماں کو جانتا ہوں۔ بیان میں گواہ نے کہا کہ ان پارٹی رہنماں کو 17سے 22 اگست کے دوران کیمپ میں مختلف اوقات میں دیکھا تھا۔ جائے حادثہ کے وقت 11 لوگوں کو موقع پر گرفتار کیا۔ کیمپ اور سامان تحویل میں لیا۔ اس کے بعد تھانے آکر ایف آئی آر درج کی۔ عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پراپرٹی بھی پیش کی گئی۔

کیس پراپرٹی میں چلے ہوئے کارتوس، آنسو گیس کے خول اور گرفتار کارکنوں کی چیزیں شامل ہیں۔ آئندہ سماعت ملزمان کے وکلا مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح کریں گے۔ عدالت نے مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور سابق رکن رابطہ کمیٹی شاہد پاشا نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ رابطہ کمیٹی ہوش کے ناخن لے۔ سینئر کارکنان حق اور سچ کی خاطر جو ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس آنا چاہین انھیں آنے دیں۔

جو کارکنان ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں رابطہ کمیٹی انکی رکنیت سرکلر کے زریعے معطل کر رہی ہے۔ اگر رابطہ کمیٹی نے اس طرح کے اقدامات کو نہ روکا تو کارکنان کا صبر جواب دے جائے گا۔ شاہد پاشا نے کہا کہ ایسا نہ ہو کارکنان عارضی مرکز کا گھیراو کر لیں اور ان لوگوں کو سبق سکھائیں۔ رابطہ کمیٹی نے غیر آئینی و قانونی طریقے سے ڈاکٹر فاروق ستار کو ہٹایا۔ مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ رابطہ کمیٹی نے مجھے ڈپٹی کنوینر شب سے اور پارٹی رکنیت سے خارج کردیا۔ خالد مقبول صدیقی فوری اس طرح کے غیر آئینی و قانونی اقدامات کو روکیں۔ خالد مقبول کو چاہیے بلدیاتی الیکشن سر پر ہیں ایم کیو ایم کو متحد کرنے کا سوچیں۔