امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے،سلیم مانڈوی والا

دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذھب سے نہیں، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، سی ہیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے،پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا، ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا خطاب

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:51

امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے،دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذھب سے نہیں، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، سی ہیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے،پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا ترکی کے شہر استنبول میں سپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کا موضوع دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی رابطہ کاری کا فروغ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پائیدار ترقی اور مسائل کے حل کے لئے فورم کو زیادہ با اختیار بنانا ہوگا۔

ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذھب سے نہیں۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ستر ہزار سے زائد افراد شہید ، اربوں ڈالر کا نقصان ہوا،ہمارا عزم پختہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے پارلیمان، حکومتی اور عدالتی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان نے موثر قانون سازی کی ہے، دنیا کو دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومیں باہمی اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے پر امن ڈائیلاگ کی تمام افرز ٹھکرا دیں۔ انہوںنے کہاکہ سی ہیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے،پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔