کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، چودھری سلیم صادق

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:13

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان تحر یک انصاف کے راہنما چودھری سلیم صادق نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو دٴْنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چودھری سلیم صادق نے کہاکہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتی ہے انہوںنے کہا کہ عوام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپوراظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموںپربھی یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کو ختم کرائے اور اٴْن کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ،انہوںنے کہا کہ وہ عالمی میڈیا سے بھی یہ اٴْمید رکھتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وجبر کو مزید بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ملے گا۔