گورنر سندھ عمران اسماعیل کی آل آئرن اسٹیل مرچنٹ کی جانب سے بہار امن کے نام سے منعقدہ تقریب میں شرکت

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:33

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی آل آئرن اسٹیل مرچنٹ کی جانب سے بہار امن ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آل آئرن اسٹیل مرچنٹ کی جانب سے بہار امن کے نام سے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، آفتاب جہانگیر رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی، شہزاد قریشی، خرم شیر زمان اور پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی میں امن قائم کرانے پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ملک باالخصوص صوبہ بھر میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا، شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والوں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، کاروباری حضرات نے بھی امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ آج ملک میں امن وامان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کو امن و امان کے قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹ حماد پونا والا نے کہا کہ میڈیا دنیا کو پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، آنے والے سال 2020 میں اسمال ٹریڈرز کا ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔