کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن کے زیراہتمام واک کا انعقاد

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:33

فیصل آباد12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن کے زیراہتمام واک منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے شکیل شاہد کے بھائی محمد ماجد،انچارج سنٹر کنول شہزادی،سوشل ویلفیئر آفیسر صنم زہرا،لاء آفیسر زاہد علی شاکر ودیگر بھی شریک تھے۔ واک وومن سنٹر اسلام نگر سے شروع ہو کر اقبال سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ قبل ازیں یکجہتی کشمیر کے موضوع پر سیمینار بھی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ماجد،کنول شہزادی ودیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوںکی قربانیاںضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوگا۔