Live Updates

مولانا فضل الرحمان سیاسی حلوے کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، فردوس عاشق

نواز اور شہباز درحقیقت سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ،ٹویٹ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:48

مولانا فضل الرحمان سیاسی حلوے کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے نہیں چوروں کی آزادی کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

وہ مظلوموں اور بے کسوں کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے رہ ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس۔

تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔ جانتے ہیں کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے دن کو سیاست کے لئے چنا گیا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات