Live Updates

پی ٹی آئی سعودی عرب کے انٹرپارٹی الیکشن مکمل

عقیل آرائیں صدر خواجہ حماد جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:10

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے رزلٹ جاری کر دیا کردیاگیا اکثریت رائے سے عقیل آرائیں کو سعودی کا صدر قاضی الیاس سینئر نائب صدر خواجہ حماد جنرل سیکرٹری، ظہیر چوہدری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کر کے آفیشل لیٹر جاری کر دیا گیا یادر رہے کہ 2011ئ بعد پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی نیشنل باڈی اناؤس کی گئی ہے اس دوران سٹی باڈی بنائی جاتی رہی ہیں لیکن نیشنل باڈی نہیں بنائی گئی ہے لیکن اس دفعہ نیشنل باڈی کو سٹی باڈیز سے بھی پہلے اناؤس کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی نومنتخب کابینہ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ وہ ورکر کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے اور سعودی عرب میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات