ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:30

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکہ بات چیت میں بہتری کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 2.7 ین ( 1.7 فیصد) بڑھ کر 162.7 ین (1.51 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 11610 یوان (1632 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.2 فیصد بڑھ کر 129 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :