حکومت رسالپور میں واقع ماربل سٹی کی حالت زار کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کرے ،میاں زاہد حسین

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:30

حکومت  رسالپور میں واقع ماربل سٹی کی حالت زار کا نوٹس لے کر اصلاح احوال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صد میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے شہر رسالپور میں واقع ماربل سٹی کی حالت زار کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کرے تاکہ نجی شعبہ اس میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے زرمبادلہ اور روزگار کی صورتحال میں بہتری لا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) نے 2009 میں رسالپورمیں185 ایکڑ پر ماربل سٹی بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور مارکیٹ ریٹ سے چار گنا قیمت پر 199 پلاٹ بیچ ڈالے۔پلاٹ خریدنے والے سرمایہ کاروں کو ڈیڑھ سال میں تمام سہولیات سمیت پلاٹوں کا قبضہ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر دس سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔پاسڈیک نے ابھی تک منصوبے کے مطابق ترقیاتی کام نہیں کروائے جبکہ بجلی، سیوریج، سڑکوں کا جو کام کیا گیا ہے اس کا حال بھی برا ہے۔