جولین اسانج کی امریکی حوالگی کی سماعت21 اکتوبرکو ہوگی ،ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہوں گے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:53

جولین اسانج کی امریکی حوالگی کی سماعت21 اکتوبرکو ہوگی ،ذاتی طور پرعدالت ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) جولین اسانج کی امریکی حوالگی کی سماعت21 اکتوبر ہوگی اور وہ ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہوںگے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسانج جاسوسی اورکمپیوٹر ہیکنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے امریکہ واپس بھیجے جانے تک لندن کے جنوب مشرقی علاقے ایچ ایم پی بیلمارش میں نظر بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

48 سالہ ا?سٹریلوی نڑاد جولین اسانج کو امریکہ میں 18 مقدمات کا سامنا ہے جن میں سرکاری کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی سازش اور جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

جرم ثابت ہونے پر وہ کئی دہائیوں تک جیل میں گزار سکتا ہے۔سابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے جون میں ایک حکم پر دستخط کیے تھے جس سے اسانج کو حوالگی کی اجازت دی گئی تھی۔وکی لیکس کے بانی کو 22 ستمبر کو بیلمارش سے رہا کیا جانا تھا

متعلقہ عنوان :