Live Updates

ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ اتوار سے فیصل آباد میں سجے گا

فیصل آباد 8 سال بعد ایونٹ کی میزبانی کرے گا 96 بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:23

ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ اتوار سے فیصل آباد میں سجے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) ملک بھرکے بہترین کرکٹر زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔فیصل آباد 8 سال بعد ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جہاں 96 بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لییشائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی۔

یہی وجہ ہیکہ فیصل آباد میں شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا۔13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کو 25 ہزار اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپیکی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ میں شامل کیا جاسکتا ہیتاہم نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری کے بعدکھلاڑیوں کو اقبال اسٹیڈیم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے تمام میچز ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ایونٹ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے تاہم فائنل مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ روزانہ دوپہر 1:30 بجے اور دوسرا میچ 5:30 بجے شروع ہوگا۔تمام میچوں کی تازہ ترین تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی جائیں گی۔

پی سی بی ہر میچ کی رپورٹ بھی شائع کرے گا۔سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستاریدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوڑر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہیگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان احمد شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل کی جان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ اور کرکٹر سے بے حد محبت کرتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مداحوں کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کی ہے۔بلوچستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیموں میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیصل آباد کی عوام کومعیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے ماتحت پہلے ٹی ٹونٹی کپ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے والدین کو بچوں کیہمراہ جاوید میانداد انکلوڑر کی نشستیں بھرنے کی درخواست کی ہے۔ناردرن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سہیل تنویر کا کہنا ہیکہ فیصل آباد میں موجود کرکٹ کے مداح ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میدان کا رخ کرتے ہیں۔

انہیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کیکپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی منظوری کے بعد ہر ٹیم میں 10 سے 11 کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اکتوبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون ٹیموں میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فرسٹ الیون ٹیموں میں بطور بیک اپ شامل کیا جاسکتا ہے۔فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کی طرح سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بھی آخری روز کے علاوہ روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے دونوں میچوں کے اختتام پر روزانہ راؤنڈ اپ جاری کرے گا۔فرسٹ الیون اسکواڈز بلوچستان میں حارث سہیل (کپتان)، عمران فرحت (نائب کپتان)، عاکف جاوید، علی شفیق، عماد بٹ، اویس ضیاء، بسم اللہ خان (وکٹ کیپر)، حسین طلعت،امام الحق، عمران بٹ، محمد اصغر، محمد طلحہٰ، شہباز خان، تیمور خان، عمر گل اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، احمد شہزاد(نائب کپتان)، احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، فہیم اشرف، حسن علی (فٹنس سے مشروط)، کامران اکمل، نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ، عمر اکمل، عثمان قادر، وقاص مقصوداورظفر گوہر شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان (نائب کپتان)، عادل امین، فخر زمان، افتخار احمد، اسرار اللہ، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد محسن، محمد الیاس، مصدق احمد، عمر خان، عثمان خان شنورای، ذوہیب خان، عمران خان جونیئر، عرفان اللہ شاہ شامل ہیں۔

ناردرن کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، عمر امین (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر،محمد نواز، موسیٰ خان، نوید ملک، روحیل نذیر، شاداب خان، سہیل اختر، سہیل تنویر اور زید عالم شامل ہیں۔سندھ کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان ، وکٹ کیپر)، اسد شفیق (نائب کپتان)، عابد علی، احسان علی، انور علی، فواد عالم، کاشف بھٹی، خرم منظور، میر حمزہ، مرزا احسن جمیل، محمد حسنین، عمیر بن یوسف، سعد علی، سعود شکیل، سہیل خان اور ولید احمد شامل ہیں جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سمیع اسلم (نائب کپتان)، عامر یامین، بلاول بھٹی، محمد عرفان، محمد عباس(فٹنس سے مشروط)، محمد حفیظ، محمد عرفان (اسپنر)، راحت علی، سیف بدر،شعیب ملک، صہیب مقصود، عمید آصف، عمر صدیق، وہاب ریاض اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات