شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے، گورنر سندھ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:39

شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ہی ملک باالخصوص صوبہ بھر میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا، شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل آئرن اسٹیل مرچنٹ کی جانب سے بہار امن کے نام سے منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کہی۔

تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، آفتاب جہانگیر رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی، صوبائی اسمبلی کے ممبران شہزاد قریشی، خرم شیر زمان ، صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹ حماد پونا والا اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے قبل، کراچی میں امن قائم کرانے پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیس سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج ملک میں امن وامان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ اس موقع پر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کو امن و امان کے قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات نے بھی امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹ حماد پونا والا نے کہا کہ میڈیا دنیا کو پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، آنے والے سال 2020 میں اسمال ٹریڈرز کا ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔