Live Updates

منی گرام اور بینک الفلاح کے درمیان نئے بنک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:47

منی گرام اور بینک الفلاح کے درمیان نئے بنک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) چیئرمین /چیف ایگزیکٹو آفیسر منی گرام الیکس ہومز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنک الفلاح بلال اصغر نے نئے بنک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے صارفین پاکستان میں کسی بھی بنک اکائونٹ میں رقم بھیج سکیں گے۔ معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے برطانیہ اور یورپ کیلئے تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم منڈی ہے جوکہ شرح نمو بالخصوص ترسیلات زر وصول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی منی لانڈرنگ کے خاتمہ کی پالیسی کے تناظر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس معاہدے سے اپنی محنت کی کمائی واپس پاکستان بھیجنے کی سہولت اور آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منی گرام اور بنک الفلاح کے درمیان نئے معاہدے سے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ تقریب میں سینئر بنکاروں نے بھی شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات