Live Updates

2مہینے ہوگئے،حکومت نے کشمیر پراے پی سی نہیں بلائی، حامد میر

حکومت مائی باپ ہوتی ہے ، عمران خان خود کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں، لیکن برداشت بھی ہونی چاہیے،عمران خان سعودی عرب اور ایران کی صلح کروانے نکل پڑے، پہلے پاکستان میں کشمیر مسئلے پرحکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت تو قائم کرلیں۔سینئر تجزیہ کارحامد میر کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:33

2مہینے ہوگئے،حکومت نے کشمیر پراے پی سی نہیں بلائی، حامد میر
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کارحامد میر نے کہا ہے کہ 2 مہینے ہوگئے، حکومت نے کشمیر پر اے پی سی نہیں بلائی، حکومت مائی باپ ہوتی ہے ، عمران خان خود کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں، لیکن برداشت بھی ہونی چاہیے، عمران خان سعودی عرب اور ایران کی صلح کروانے نکل پڑے،پہلے پاکستان میں کشمیر مسئلے پرحکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت تو قائم کرلیں۔

انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف وسطی پنجاب کا ایشو نہیں، آزاد کشمیر کو آزاد کروانے میں سنٹرل پنجاب کی بجائے پختونوں کا زیادہ کردار ہے، لیکن میں اس بحث میں نہیں پڑتا بلکہ مسئلہ کشمیر ہم سب کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے کہ اس دن ہندوستان نے سری نگر میں اپنی فوج بھیجی اور قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ایسے میں ایک جماعت دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر اسلام آباد کی جانب یلغار کررہی ہو گی تو یقینا اچھا نہیں، لیکن میں مئودبانہ انداز میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اس کا ذمہ دار میڈیا اور اپوزیشن ہے؟ میری بات وہ لوگ برا منائیں گے تو برا مناتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ملین مارچ 5اگست2019سے بہت پہلے شروع کیے ہوئے تھے وہ پچھلے سال سے کہتے تھے کہ میں اسلام آباد کی طرف ملین مارچ کروں گا، پھر پانچ اگست کا واقعہ ہوگیا۔

اب 5ا گست کے بعد آزاد کشمیر میں جلسے اور اقوام متحدہ تقریر کررہے ہیں بہت اچھی تقریر کی ، دومہینے سے زیادہ ہوگئے لیکن کیا عمران خان نے آج تک کشمیر ایشو پر کوئی آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے؟عمران خان نے کوشش کی کہ اپوزیشن سے ملکر کوئی حکمت عملی بنائی جائے؟اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ملکر چلنے کی آفر کی تھی لیکن وزراء کہنے لگے کہ ان کو این آر او چاہیے۔

حکومت مائی باپ ہوتی ہے ، ان کو چاہیے سب کو لے کرچلیں ،عمران خان سفیر کہتے ہیں توبرداشت ہونی چاہیے،عمران خان سعودی عرب اور ایران کی صلح کروانے نکلے ہیں، لیکن پہلے پاکستان میں توکشمیر مسئلے پرمفاہمت قائم کرلو۔سینئر تجزیہ کار کاف عباسی نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال اور کشمیر ایشو پرکس کا قصور ہے؟ حکومت نے کوشش ضرور کی ہے لیکن ان فورم کو ٹچ نہیں کیا، جن کو کرنا چاہیے تھا۔محمد مالک نے وزیراعظم کہتے ہیں اپوزیشن نے راضی نہیں ہونا،اس لیے ان کو رگڑ کررکھو۔کاشف عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کا فوکس کشمیر نہیں حکومت گرانے کا ہے۔اسی طرح حکومت کا کشمیر سے ہٹ کراب اپوزیشن کی طرف ہوگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات