تمام مسالک سے علماء اکرام قیام امن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، آغانیئر عباس جعفری

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) متحدہ علماء محاذ پنجاب کے رہنمائوں آغا نیئر عباس جعفری ، علامہ محمد سلیم حیدر، جامعہ انوار العلوم کے مہتمم علامہ سید معین الدین شاہ نے چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغانیئر عباس جعفری نے کہا کہ یوم عاشورہ کی طرح چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر علامہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری کی قیادت میں تمام مسالک سے علماء اکرام قیام امن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام اتحاد و یکجہتی کو قائم رکھتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کے لیے ملکر کام کریں تاکہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے نیئر آغا نے کہا کہ اسلام دشمنوں قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حسینی کردار ادا کرنا ہو گا حضرت امام حسین ؑ اور شہدائے کربلا کے کردار و عمل کے تابندہ نقوش کو مشعل راہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مودی کی یذیدی سوچ کو شکست دینا ہو گی حضرت امام حسین ؑ مسلمانوں کی ہی مراث نہیں بلکہ ہر مظلوم انسا ن کے دل کی آواز ہے مظلوم کشمیریوں کی آزادی اور بقائے انسانیت کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

شہدائے کربلا کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر وادی جنت کشمیر کی آزادی ممکن ہے