بنوں یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم اے ایم ایس سی بی ایڈ کے امتحانات شروع ہوگئے

لکی مروت اور شمالی وزیر ستان کیلئے کل16امتحانی سنٹرز قائم

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) بنوں یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم اے ایم ایس سی بی ایڈ کے امتحانات شروع ہوگئے بنوں ، لکی مروت اور شمالی وزیر ستان کیلئے کل16امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں امتحان میں 16 ہزار سے زائد طلباء وطالبات شریک ہے امتحان کو فل پروف بنانے کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ہالوں کے اندر موبائل فون پر سے پابندی عائد کردی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود،کنٹرولر اقبال قاسم اور ڈپٹی کنٹرولر سید حسین شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر سید حسین شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بنوں یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم اے ایم ایس سی اور بی ایڈ کے امتحان کیلئے شمالی وزیرستان بنوں اور لکی مروت میں کل 16سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس میں 16ہزار سے زائد طلباء وطالبات امتحان دے رہے ہیں ہالوں میں ماہر امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے امتحانی سنٹر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں یونیورسٹی خطے کا سب سے بڑا تعلیمی درسگاہ ہے امتحان کیلئے کئے گئے انتظامات تسلی بخش ہے طلبہ کو تمام سہولیات مہیاء کردیئے گئے ہیں نقل کے خاتمے کیلئے نئے سسٹم رائج کرکے امتحانی مراکز کے باہر طلبہ کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی طرف سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ امتحان پرامن ماحو ل میں ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں مزید شفافیات لانے کیلئے ان لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت نقل کا مکمل خاتمہ ہوگا نقل کا خاتمے سے ہی یہ معاشرہ صاف و شفاف بنے گا کیونکہ نقل ایک ناسور ہے جو کہ ہماری نئی نسل کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کا ایک ذریعہ جسے ہر صورت میں ہم نے ختم کرنا ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی وہ اپنے بچوں کو نقل کے راستے سے روکیں اور اس معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نقل کے خاتمے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔