عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا ،حکومت کو فارغ کرنا ہے، بلاول بھٹوزرداری

سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے، کسانوں اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کر معاشی قتل کیا جارہا ہے،لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:07

عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا ،حکومت کو فارغ کرنا ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے،سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے، کسانوں اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کر معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کولاڑکانہ کے نظرمحلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے سے موہن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ایم پی اے شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا، بعد زاں بلاول ریلی کی صورت میں شہر کے نظر محلہ پہنچے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب شہید بھٹو نے جدوجہد شروع کیا تو ہر ایک شخص نے ساتھ دیا، شہید بھٹو نے آمر ضیاء کا مقابلہ کیا، ضیاء نے انہیں تختہ دار پر لٹکایا تو بی بی نے پارٹی پرچم ہاتھ میں تھاما اور آمر مشرف کا مقابلہ کیا عوام نے قدم قدم پر بی بی شہید کا ساتھ دیا، شہید بی بی کے بعد میں نے پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب اس کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے، کسانوں اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کر معاشی قتل کیا جارہا ہے،عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے زمینیں امیروں سے لے کر غریبوں کو دیں بے روزگاروں کو روزگار دیا، شہید بھٹو نے ملک کے بچے بچے کو روزگار دیا، شہید بی بی کی شہادت کے بعد کئی مسائل تھے پوری دنیا معاشی بحران سے گزر رہی تھی ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ڈیل کیا لیکن پھر بھی مسائل کا سامنہ کیا لیکن معاشی بحران میں اضافہ ہوا انقلابی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ہم نے پینشنز میں ایک سو فیصد اضافہ کیا تنخواہوں میں اضافہ کیا فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے نہیں بلکہ کسی اور کے اشاروں پر آتی ہے، حکومت کے گھروں اور نوکریوں کے واعدے جھوٹے ثابت ہوئے یہ ظالم غریب دشمن حکومت ہے جو کہ غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کسی کٹھپتلی اور ستارے کے ساتھ نہیں ہیں ہمارا نشان تیر ہے، 17 اکتوبر تک لاڑکانہ میں عوام کے ساتھ رہوں گا 18 اکتوبر کو کراچی جائوں گا، یہ کٹھپتلی اور انکے سہولتکار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، لاڑکانہ کے عوام کسی کٹھ پتلی اور ستارے کے ساتھ نہیں ہمارا نشان تیر ہے، 17 اکتوبر تک لاڑکانہ میں عوام کے ساتھ رہوں گا 18 اکتوبر کو کراچی جاؤں گا، یہ کٹھپتلی اور انکے سہولتکار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، میرے خلاف وہ ہی غدار ستارہ ہے کیا عوام میرے ساتھ ہے یا سندھ کے دشمنوں کے ساتھ ہے فیصلا عوام نے سنانا ہے، بلاول بھٹو نے 17 اکتوبر کو تیر پر ٹھپہ لگانے کی عوام سے اپیل کی اور مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ بھی لگایا