Live Updates

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لاڑکانہ میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:10

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی، پیپلزپارٹی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لاڑکانہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، الیکشن کمیشن کے قواعد کے تحت ضمنی الیکشن کے دوران وزرا، ارکان اسمبلی مشیر حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو کی زیر قیادت ریلی میں پی ایس 11 پر پیپلزپارٹی کیامیدوار جمیل سومرو، صوبائی وزراء سہیل سیال، مکیشن چاولہ، شبیر بجارانی و دیگر بھی موجود تھے، ریلی میں ارکان سندھ اسمبلی صوبائی کابینہ ارکان نے بھی شرکت کی، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت بطور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو بھی حلقہ انتخاب میں سیاسی سرگرمیاں نہیں کر سکتے ریٹرننگ افسر پی ایس 11 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس کا اجرا کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں تعزیتی دورے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کیا تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات