وزیراعلیٰ محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تیل اور گیس کی ایکسپلوریشن اور پیداوار کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی اُصولی منظوری دیدی
مجوز ہ منصوبوں کو رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے باضابطہ سمری پیش کرنے کی ہدایت
ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:26
(جاری ہے)
انہوں نے متعلقہ حکام کو صوبے میں آئل ریفائنری کا جلد قیام ممکن بنانے کیلئے حصول زمین سمیت دیگر ریگولیٹری مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس مقصد کیلئے آئندہ ہفتے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیٹد کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت الله خان، چیف سیکرٹری سلیم خان، سیکرٹری توانائی وبجلی ، آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور بورڈ کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو کمپنی کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی ، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی استعداد ، مختصر المدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی نظر ثانی شدہ کارپوریٹ حکمت عملی سمیت متعدد اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں اس وقت تیل اور گیس کے 23 بلاکس فعال ہیں ، صوبے میں کنووں کی کامیابی کی شرح 50 فیصد ہے یعنی ہر دومیں سے ایک کنواں کامیاب ہو تا ہے جبکہ اس کے مقابلے میںبلوچستان میں پانچ میں سے ایک کنواں ، پنجاب میں چھ میں سے ایک ، سندھ میں 2.4 میں سے ایک کنواں کامیاب ہو تا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں بھی تیل و گیس کے ذخائر کی خاطر خواہ استعداد موجود ہے جن میں اس وقت سرمایہ کاری کیلئے 12 بلاکس دستیاب ہیں۔ مذکورہ بلاکس میں کمپنیوں کی طرف سے 5.2 ارب روپے پہلے سے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں آئندہ تین سے پانچ سالوں کیلئے سرمایہ کاری کا تخمینہ تقریباً20 ارب روپے ہے ، سرمایہ کاری کے نتیجے میں 2025 تک 13.15 ارب روپے سالانہ آمدنی کی توقع ہے ۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے دیگر بندوبستی اضلاع میں بھی تیل و گیس کے 19 بلاکس سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں جن میں سے 12 بلاکس بہت زیادہ استعداد کے حامل ہیں۔ ان بلاکس میں آئندہ 10 سالوں کیلئے سرمایہ کار ی کا تخمینہ 15 ارب روپے ہے ، جو تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد سے خرچ کیا جا سکتا ہے ۔ مذکورہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں 2015 تک سالانہ ساڑھے 13 ارب روپے آمدنی کا تخمینہ ہے ۔ علاوہ ازیں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو آن جاب تربیت کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر کی ایکسپلوریشن اور پیداوار کے مجوزہ منصوبوں سے اُصولی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ جب حکومت سرمایہ خرچ کرے گی تو اُس کا ریٹرن بھی آنا چاہیئے ۔ اُنہوںنے کمپنی کو ضم شدہ اضلاع میں سرمایہ کاری کی اُصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جو کمپنیاں پہلے سے کام کر رہی ہیں اُن کے ساتھ کمپنی جوائنٹ ونچر کرے اور نئے منصوبے کمپنی خود کرے جنہیں سالانہ ترقیاتی پروگرا م میں ڈالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کمپنی کو صوبے میں ایل پی جی کا کام کرنے کی بھی تجویز سے اُصولی اتفاق کیااور کہا کہ اس سلسلے میں کمپنی کی استعداد اورمعاشی پہلوئوں کا بغور جائزہ لے کررواں ماہ کے آخر تک سمری پیش کی جائے ۔ وزیراعلی کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے کوٹے کی 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے صنعتی شعبے میں استعمال کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 2016 میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آئل اینڈ گیس کمپنی خیبرپختونخوا کو مذکورہ گیس کا صنعتی شعبے میں استعمال یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے کوٹے کی گیس کے استعمال سے متعلق تازہ ترین اصل صورتحال معلوم کرنے اور متعلقہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے کے بعد رواں ماہ ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گیس کا صنعتی شعبے میں کارآمد استعمال یقینی بنایا جا سکے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.