شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:32

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا۔وفد کی قیادت پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

وفد میں انجینئر امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔وفدمولانا فضل الرحمان سے آج اتوار کو رات 8 بجے پشاور میں ملاقات کریگا ۔وفد قائد نواز شریف کے خط کی روشنی میں پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرے گا۔