Live Updates

عمران خان نے سی پیک پر یو ٹرن لے لیا: سابق سفیر

اس بار چین کے دورے کے موقع پر سی پیک کے لیے وزیراعظم کا جوش و خروش اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پچھلے برس سے لے کر اب تک وزیراعظم سی پیک کے بارے میں ایک مکمل یوٹرن لے چکے ہیں: وحید الحسن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 00:03

عمران خان نے سی پیک پر یو ٹرن لے لیا: سابق سفیر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر2019ء) پاکستان کے سابق سفیر وحید الحسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک پر یو ٹرن لے لیا ہے۔ وحید الحسن نے کہا ہے اس بار چین کے دورے کے موقع پر سی پیک کے لیے وزیراعظم کا جوش و خروش اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پچھلے برس سے لے کر اب تک وزیراعظم سی پیک کے بارے میں ایک مکمل یوٹرن لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اکتوبر کا چین کا دورہ 11 ماہ کے قلیل عرصے میں تیسرا دورہ تھا۔

چینی صدر شی جن پنگ کے بھارتی دورے اور ایف اے ٹی ایف کے اکتوبر کے اجلاس میں جہاں پاکستان کے گرے لسٹ سے اخراج کا سوال زیر غور آئے گا سے پہلے یہ دورہ وقت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ امر بھی قابلِ افتخار ہے کہ عمران خان چین کی 70 سالہ یادگار تقریبات کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم تھے۔

(جاری ہے)

وحیدالحسن نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی چین میں ملاقاتوں کے دوران متعدد اہم امور پر تبادلہ خیالات ہوا لیکن چین و پاکستان کی اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے فریقین نے متفقہ منصوبوں کو تیز تر عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور بجلی، گیس، زراعت، پٹرولیم، صنعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں طے شدہ منصوبوں پر مزید غور و خوض کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس اہم بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دوسرے مرحلے میں سی پیک کی زیادہ تر توجہ پاکستان میں صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر مرکوز رہے گی۔ سابق سفیر نے کہا کہ اس بار چین کے دورے کے موقع پر سی پیک کے لیے وزیراعظم کا جوش و خروش اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پچھلے برس سے لے کر اب تک وزیراعظم سی پیک کے بارے میں ایک مکمل یوٹرن لے چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات