Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں: ملاقات میں وزیراعظم کا اظہارِ خیال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 14:35

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات
تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ آج وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران پہنچے ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ ایران کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک روزہ دورہ ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔اب انکی ملاقات ایرانی صدر سے ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

وزیرِاعظم نے ایرانی صدر کو بتایا ہے کہ پاکستان خطے کی سلامتی اور امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایران سعودیہ کشیدگی کم کرانے کے تناظر میں سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے، ہم سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں کہ دو برادر ملکوں میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمی دور کرنے کیلئے ضرور کردار ادا کرے گا ، یہ خطہ اب کسی اور چپلقش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم افغانستان کی چپقلش کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں نئے،پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات